Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ندا یاسر، یاسر نواز، علیزے شاہ اور مارننگ شو کی ٹیم کورونا وائرس کا شکار ہوگئی

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر، ان کے شوہر یاسر نواز، اداکارہ علیزے شاہ، ان کے بوائے فرینڈ نعمان سمیع اور ندا یاسر کے مارننگ شو کی ٹیم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق مارننگ شو کی شوٹنگ کورونا وباء اور لاک ڈاؤن کے باوجود جاری تھی اور اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ ندا یاسر، ان کے شوہر یاسر نواز اور مارننگ شو کی ٹیم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ علیزے شاہ اور یاسر نواز کے ڈرامے 'میرا دل میرا دشمن' کی کاسٹ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی پر ندا یاسر کے شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی تاہم اب تک خود ندا یاسر، یاسر نواز اور علیزے شاہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ کورونا وباء کا شکار ہوئے ہیں یا نہیں۔